آئی ٹی انچارج پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ ندیم یوسف کورونا سے صحتیاب

آئی ٹی انچارج پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ ندیم یوسف کورونا سے صحتیاب

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آئی ٹی انچارج پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ ندیم یوسف کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے۔اے ایس آئی ندیم یوسف نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہو کر دوبارہ فرائض سنبھال لیے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی جانب سے ندیم یوسف کو گلدستے پیش کئے گئے۔

لائن آفیسر محمد شاہد اور پی ایس او محمد امین سمیت دیگر عملہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ندیم یوسف نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور سینئر افسران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کااس موقع پر کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہو رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں لاہور پولیس بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -