رائیونڈمیں کھیتوں سے نامعلوم خاتون کی باقیات برآمد

رائیونڈمیں کھیتوں سے نامعلوم خاتون کی باقیات برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ میں کھیتوں سے نامعلوم خاتون کی گلی سڑی باقیات برآمد،پولیس نے باقیات کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے جیا بگا میں کھیتوں سے نامعلوم لاش کی باقیات برآمد دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے باقیات قبضے میں لے کر شناخت کے لئے علاقے میں اعلانات بھی کروائے اور شناخت نہ ہونے پر لاش کی باقیات پوسٹ مارٹم کے مردہ خانے منتقل کر دیں، پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون کی پرانی لاش بوسیدہ ہو چکی ہے جسے کھیتوں میں جانور کھاتے رہے ہیں تاحال اس کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

واضع رہے چند روز قبل نشتر کالونی کے علاقے سے کوڑے کے ڈھیر سے نامعلوم خاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد ہوئی تھیں تاحال پولیس اس خاتون کی باقیات تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -