امانت میں خیانت اور چوری کے مقدمات میں ملوث3ملزم گرفتار

امانت میں خیانت اور چوری کے مقدمات میں ملوث3ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ اور لیاقت آباد نے کامیاب کارروائیاں کر کے امانت میں خیانت اور چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان نوید،عبادت علی اور حنیف کوگرفتارکر لیا۔انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد نے امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث ملزم نوید کو گرفتار کیا۔ملزم نویدنے شہری سے گروی مکان کے عوض 5لاکھ روپے کی رقم لے رکھی تھی۔جبکہ انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے مٹی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان عبادت علی اور حنیف کو گرفتار کیا۔ملزمان نے ایک روز قبل سرکاری زمین سے مٹی چوری کی تھی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -