نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانا سب کی ذمہ داری، آئی جی پنجاب

نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانا سب کی ذمہ داری، آئی جی پنجاب

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ معاشرے سے منشیات فروشوں کے مستقل خاتمے کو یقینی بنا کر نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانا پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں والدین، اساتذہ و تعلیمی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز کا ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے تاکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کو پابند سلاسل کرکے اس لعنت کا جڑسے خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ معاشرے سے منشیات کے مستقل خاتمے کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں نہ صرف ہمہ وقت مصروف عمل ہیں بلکہ دیگر اداروں کے ساتھ باہمی تعاون اور انفارمیشن شئیرنگ کو بڑھا کر آپریشنز میں مزید تیزی لائینگی اور اس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت بروقت اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں تعلیمی اداروں کے گردو نواح سے منشیات فروشی کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔دوران اجلاس تعلیمی اداروں سے منشیات کی سپلائی چین توڑنے، ملزمان کی گرفتاری، نیٹ ورکس کے خاتمے کے متعلق درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اور شرکاء نے زیر بحث امور کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں۔

مزید :

علاقائی -