ڈائریکٹر پی ایچ اے کی تعیناتی کیخلاف دائردرخواست واپس لینے کی بنیاد پرنمٹادی گئی

ڈائریکٹر پی ایچ اے کی تعیناتی کیخلاف دائردرخواست واپس لینے کی بنیاد ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر پی ایچ اے اخترمحمود کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست واپس لینے کی بنیاد پرنمٹادی،یہ درخواست اچھرہ کے رہائشی محمد جاوید حامد کی طرف سے دائر کی گئی تھی،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈائریکٹرپی ایچ اے اختر محمود نے بوگس دستاویزات پرملازمت حاصل کرکے بھاری تنخواہیں وصول کیں،ان کی تعیناتی کے خلاف ڈی جی پی ایچ اے سمیت متعلقہ حکام کو درخواستیں دیں، ڈائریکٹر پی ایچ اے کے خلاف سیکرٹری ایچ یو ڈی کوبھی 21مئی کو خط لکھا، اختر محمود سرکاری درخت کاٹنے اور انہیں فروخت کرنے میں ملوث ہے، متعلقہ حکام کوکارروائی کا حکم دیاجائے،گزشتہ روز درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس پر فاضل جج نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

مزید :

علاقائی -