سبزہ زار پولیس کی کارروائی، 3اشتہاری پکڑے گئے

سبزہ زار پولیس کی کارروائی، 3اشتہاری پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زارنے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے قتل اورڈکیتی کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب 3 اشتہاری ملزمان ذوالفقار علی،خلیل بشیر اور خورشیدکو گرفتار کر لیا۔اشتہاری ملزم ذوالفقار علی 10 ماہ قبل ذاتی دشمنی پرشہری نعیم کو قتل کر نے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔جبکہ اشتہاری ملزمان خلیل اور خورشید شہری سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔گرفتار اشتہاری ملزمان لاہور پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے اشتہاری ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مد د سے گرفتارکیا۔

ایس پی صدر انویسٹی گیشن منصور قمرنے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کے لیے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -