پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 677ٹریفک حادثات

پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 677ٹریفک حادثات

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 677 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا۔ 444 افراد شدید، 320 معمولی زخمی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 275ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 25 مسافر 369 اور 130 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 130 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 137 متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان62حادثات میں 68 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد 45 حادثات میں 57 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 774 متاثرین میں 589 مرد اور 185 خواتین شامل ہیں۔

جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 131 افراد کی اوسط عمر 18سال سے کم اور 413 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40سال کے درمیان جبکہ 230 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 589 موٹر سائیکلز، 80 آٹو رکشے، 70 موٹر کاریں،27وین00مسافربسیں،24ٹرک اور90دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -