یکم جنوری سے ابتک 24ہزار 455ملزموں کو گرفتار کیا گیا، لاہور پولیس

یکم جنوری سے ابتک 24ہزار 455ملزموں کو گرفتار کیا گیا، لاہور پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 ہزار 455 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان لاہورپولیس نے بتایا کہ سٹریٹ کرائم، ڈکیتی،راہزنی ودیگر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن میں 433 گینگز کے 1041 ملزمان سے 07 کروڑ 64 لاکھ سے زائد روپے مالیت کی ریکوری کر کے ورثاء کے حوالے کی گئی۔ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 2340 ملزمان کو گرفتار کے اُن کے قبضہ سے 114 رائفلز، 18 کلاشنکوف،87 بندوقیں، 2010 ریوالورز، 03 کاربین، 16 خنجراور 19431 گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 3136 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 42 کلو 262 گرام ہیروئن، 1156کلوگرام سے زائد چرس،94کلو گرام افیون،01کلو466 گرام آئس اور31697 بوتلیں شراب برآمدکی گئیں۔قمار بازی کے خلاف کارروائی کے دوران3260ملزمان سے48لاکھ سے زائد رقم برآمدکی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران503 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب1484 اشتہاری اور1878عدالتی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،گداگری، پرائس کنٹرول،فارنر،میرج ایکٹ اور لاؤڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر10813ملزمان گرفتارکئے گئے۔

مزید :

علاقائی -