پاک فوج نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

    پاک فوج نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

  

راولپنڈی (آئی این پی)پاک فوج نے10روز میں سرحدی حدودکی خلاف ورزی کرنے والا تیسرا بھارتی ڈرون مار گرایا، یہ روا ں سال مارگرایاجانے والا آٹھواں کواڈ کاپٹرہے۔ پاک فوج  کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے کنٹرول لائن کے قریب خنجر سیکٹرپربھارت کا جاسوسی کرنے والا کواڈکاپٹر مار گریا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کواڈ کاپٹرایل اوسی کے قریب پاکستان کی حدود میں 500میٹراندر گھس آیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے روا ں سال مارگرایاجانے والا یہ آٹھواں جاسوس کواڈ کاپٹرہے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق  یہ تقریباًگزشتہ 10 دنوں میں  مارگرایا جانے والا یہ تیسرا ڈرون ہے۔اس سے پہلے ایک 27مئی اور دوسرا 29مئی کو مار گرایاگیا۔

بھارتی ڈرون 

مزید :

صفحہ اول -