سماہنی‘ سول آبادی پر بھارتی فوج  کی فائرنگ، نوجوان شدید زخمی 

سماہنی‘ سول آبادی پر بھارتی فوج  کی فائرنگ، نوجوان شدید زخمی 

  

سما ہنی (آئی این پی)نالی پتنی کہاولیاں کی سول آبادی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، نوجوان ملک مرتضی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا،دشور گزار علاقے سے نوجوان کو ریسکیو کر کے بھمبر پہنچایا گیا،گولی نوجوان کی گرن میں لگی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اڑھائی بجے سرحدی گاوں نالی پتنی کہاولیاں پر بھارتی فوج نے سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے مقامی نوجوان ملک رتضیٰ گردن پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے دشوار گزار علاقے سے ریسکیو کر کے فوری طور پر بھمبر پہنچایا گیا جہاں اس کاعلاج معالجہ جاری ہے  بھارتی فوج کی طرف سے سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں چائینہ اور نیپال کے ساتھ بھارتی کشیدگی کے بعد اضافہ ہوا ہے پاک فوج موثر طریقے سے بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں کا جواب دے رہی ہے بھارت فوج کی طرف سے سول آبادی کونشانہ بنائے جانے کا عالمی برادری کو سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔

بھارتی فوج،نوجوان زخمی

مزید :

صفحہ اول -