لیگی قائدین اور ترجمان ”الٹا چور کو توال کو ڈانٹے“ کی روش پر چل رہے ہیں: فیاض الحسن

  لیگی قائدین اور ترجمان ”الٹا چور کو توال کو ڈانٹے“ کی روش پر چل رہے ہیں: ...

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیب، تحقیقاتی و احتسابی اداروں نے آلِ شریف کے خلاف کرپشن کے ڈھیروں ثبوت پیش کر دیئے ہیں لیکن ”سوال گندم جواب چنا“کے مصداق (ن)لیگی ترجمانوں کو اپنی قیادت کے خلاف کرپشن الزامات کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان میں نقص اور عیب نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ (ن)لیگی ترجمانوں کا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا واویلا ”کھوتا مریا کھاریاں تے سوگ وزیر آباد“ کے مترادف ہے۔ لیگی قائدین اپنے گریبان میں جھانکنے کے بجائے ”الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے“کی روش پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنا، دھیلا، روپیہ اور پائی کا راگ الاپنے والے ابھی تک اپنی کرپشن، بددیانتی، اقربا پروری کے خلاف اور اپنی بے گناہی کے حق میں ایک بھی ثبوت نہیں لا سکے۔ تحقیقاتی اداروں کے ٹھوس شواہد کے سامنے لیگی ترجمانی کے زبانی جمع خرچ کی کوئی وقعت نہیں۔ آلِ شریف کی کرپشن کا احوال پاکستان کے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک ہر ایک کو پتہ ہے۔

فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -