قیاس آرئیاں کرنیوالے بے فکر رہیں، جلد واپس آؤں گا، جہانگیر ترین

      قیاس آرئیاں کرنیوالے بے فکر رہیں، جلد واپس آؤں گا، جہانگیر ترین

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہاہے کہ قیاس آرئیاں کرنے والے بے فکر رہیں، طبی معائنے کیلئے برطانیہ آیا ہوں، جلد واپس آؤں گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں جہانگیر خان ترین نے اپنے دورہ برطانیہ پر وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ میڈیا میں میرے دورہ برطانیہ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ قیاس آرئیاں کرنے والے بے فکر رہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مجھے سال میں 2 بار چیک اپ کے لئے برطانیہ آنا ہوتا ہے۔ ان شاء اللہ معمول کا چیک اپ مکمل کر کے جلد پاکستان لوٹوں گا۔

جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ اول -