قومی اسمبلی میں 3 دنوں میں 30 سے زائد ملازمین میں کوروناکی تصدیق

قومی اسمبلی میں 3 دنوں میں 30 سے زائد ملازمین میں کوروناکی تصدیق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تین روز کے دوران قومی اسمبلی کے کورونا وائرس سے متاثرہ ملازمین کی تعداد 30 سے زائد ہو گئی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے مزید 10 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد قومی ادارہ صحت نے رپورٹ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں تین دنوں میں 30 سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جس میں اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔گزشتہ ماہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ چند روز قبل انتقال کرنے والے ممبر قومی اسمبلی منیر اورکزئی بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

کورونا ملازمین

مزید :

صفحہ اول -