سنتھیارچی سیاستدانوں کو بدنام کررہی ہیں گیلانی نے الزامات کی تردید کردی
اسلام آباد(آئی این پی) امریکی خاتون شہری کے الزامات پر یوسف رضا گیلانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سنتھیا رچی نے عالمی رہنما بینظیر بھٹو پر بھی الزامات لگائے تھے جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میرے بیٹوں نے سنتھیارچی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا ہے، وہ پاکستان میں سیاست دانوں کو بدنام کررہی ہیں۔انہوں نے سوالات اٹھائے کہ سنتھیارچی پاکستان میں کیا کررہی ہیں، انہیں پاکستانی سیاست دانوں کو بدنام کرنے کا حق کس نے دیا، وہ کس کی اجازت سے سیاست دانوں کو بدنام کررہی ہیں، پہلے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ ایوان صدر میں کیا کررہی تھیں؟۔
تردید