مقبوضہ کشمیر، راجوری میں آپریشن کے دورا ن ایک اور کشمیری نوجوان شہید

  مقبوضہ کشمیر، راجوری میں آپریشن کے دورا ن ایک اور کشمیری نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جموں (این این آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے کالاکوٹ کے مہری گاؤں میں بھارتی فوجی کے آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک اور کشمیری نو جوان شہید ہوگیا۔ بھارتی فوجی حکام کے دعویٰ کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کالاکوٹ کے دھرم سال کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کر دی۔ تلاشی کے دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں 4 سے 6عسکریت پسند موجود تھے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے کشمیریوں کے خلاف مہم میں تیزی لائی ہے۔ گزشتہ روز ضلع پلوامہ کے کنگن علاقے میں تصادم کے دوران تین نوجوان پسندشہید ہوئے تھے۔
کشمیری شہید

مزید :

صفحہ اول -