وزیراعظم کفایت شعاری کیلئے متحرک، کابینہ ڈویژن کے اخراجات میں کمی کا حکم

  وزیراعظم کفایت شعاری کیلئے متحرک، کابینہ ڈویژن کے اخراجات میں کمی کا حکم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ملک کی مشکل مالی صورت حال کے پش نظر کفایت شعاری کیلئے متحرک ہوگئے۔ عمران خان نے کابینہ ڈویژن کے اخراجات میں کمی کا حکم دے دیا۔وزیراعظم کے احکامات سے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو آگاہ کر دیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مشکل مالی حالات کے باعث کفایت شعاری مہم کو یقینی بنایا جائے، آئندہ مالی سال میں کابینہ ڈویژن کے ماتحت اداروں کے اخراجات کم سے کم رکھیں، زائد اخراجات میں ہر ممکن حد تک کمی لائے جائے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کی جانب سے تجویز کردہ بجٹ پر نظرثانی کی جائے گی۔

وزیراعظم/حکم

مزید :

صفحہ اول -