توشہ خانہ ریفرنس، زرداری کی استثنی کی درخواست منظور، نواز شریف کے وارنٹ جاری

توشہ خانہ ریفرنس، زرداری کی استثنی کی درخواست منظور، نواز شریف کے وارنٹ ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا، سابق صدر آصف زرداری کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے جاری کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے گھر پر تعینات گارڈ عبدالمجید نے سمن وصولی سے انکار کیا، سابق وزیراعظم کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رہے ہیں۔حکم نامے میں آصف زرداری کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 11 جون کو ہرصورت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم یوسف گیلانی، انورمجید اور عبدالغنی مجید کو پیشی کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وارنٹ

مزید :

صفحہ اول -