امریکی معیشت میں توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے بہتری آرہی ہے:صدر ٹرمپ

امریکی معیشت میں توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے بہتری آرہی ہے:صدر ٹرمپ

  

واشنگٹن (اظہر زمان،بیورو چیف) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی معیشت میں توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے بہتری آ رہی ہے انہوں نے بیان وائٹ ہاؤس میں نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر پری کڈلو کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا بیروزگاری کے بارے میں تازہ رپورٹ میں بہت بہتری کے اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں صدر ٹرمپ نے اس بہتری کا کریڈٹ بھی اپنی انتظامیہ کو دیا جس نے کورونا وائرس کے باوجود اس کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے صدر ٹرمپ نے سیاہ فام کو ہلاکت کے خلاف مظاہروں کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ ہم کاروبار میں روزگار کو واپس لانے میں کامیاب ہوتے جا رہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اکتوبر سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال کے دوران پہلے سے کہیں زیادہ معیشت اور کاروبار میں ترقی کے آثار نظر آ رہے ہیں یاد رہے کہ مئی کے مہینے میں غیر زرعی کاروبار میں تنخواہوں کی ادائیگی پچیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اپریل کے مہینے میں اس ادائیگی میں بیس کروڑ ڈالر کی ریکارڈ کمی ہوئی تھی۔

صدر ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -