پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن دیکھا گیا

  پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن دیکھا گیا

  

لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن دیکھا گیا، پاکستان میں چاند کو گرہن لگنے کا آغاز رات 10 بج کر 46 منٹ پر ہوا۔ ڈائریکٹر اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق چاند گرہن 12 بج کر 25 منٹ پر اپنے عروج پر اور 2 بج کر 4 منٹ پر ختم ہو گیا۔ چاند گرہن پاکستان سمیت کئی ملکوں میں دیکھا گیا۔خیال رہے کہ رواں ماہ سورج گرہن بھی 21 جون کو ہوگا اور پاکستان میں گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ یعنی رِنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا جبکہ کراچی میں نوے فیصد تک رِنگ آف فائر نظر آنے کا امکان ہے۔

چاند گرہن

مزید :

صفحہ اول -