متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا نان 15، روٹی 10روپے میں فروخت کرنیکا اعلان

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا نان 15، روٹی 10روپے میں فروخت کرنیکا اعلان

  

لاہور(این این آئی) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 10جون سے سادہ نان 15روپے اور سادہ روٹی 10روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان ایسوسی ایشن کے صدر آفتا ب اسلم گل نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں آٹے اور فائن کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔ا نہوں نے کہاکہ فلور ملزمالکان نے آٹے کی ایک بوری کی قیمت میں 800روپے اور فائن کی بوری کی قیمت میں 1000روپے کا اضافہ کردیا ہے لیکن حکومت نے روائتی بے حسی کا مظاہرہ کر تے ہوئے آٹے اور فائن کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ ہمارے بار بار مطالبے کے باوجود آٹے اورفائن کی قیمتوں میں نہ کمی کرائی گئی اورنہ ہی روٹی کی قیمتوں پر نظر ثانی کی۔ لہٰذا اب نان بائیو کے لئے پرانی قیمتوں پر نان اور روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں اگر حکومت نے فائن اور آٹے کی پرانی قیمتیں بحال نہ کروائیں تو 10جون سے نان بائی ساہ نان 15روپے فی عدد اور سادہ روٹی 10رروپے فی عدد فروخت کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ قابل قبول نہیں، انتظامیہ کارروائی کرے۔ادھر روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ پر شہریوں نے سر پکڑ لیے ہیں۔ انہوں کہا ہے کہ آٹا، چینی اور گھی کے بعد روٹی بھی مہنگی کر دی گئی، حکومت کی رٹ صرف نام کی رہ گئی ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا ہے کہ قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔

روٹی مہنگی

مزید :

صفحہ اول -