بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن آنے سے منع نہیں کرسکتے، معید یوسف

  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن آنے سے منع نہیں کرسکتے، معید یوسف

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن آنے سے منع نہیں کرسکتے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ جب فلائٹ آپریشن بند کیا تھا تب کیسز باہر سے آرہے تھے تاہم پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ 93 فیصد مقامی سطح پر ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم باہر سے آنے والے ہر شہری کی اسکریننگ کر رہے ہیں، لوگوں میں علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن آنے سے منع نہیں کرسکتے، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں 10فیصد کورونا متاثر ہیں۔

معید یوسف

مزید :

صفحہ اول -