وفاقی حکومت کا میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ

  وفاقی حکومت کا میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاق کی طرف سے میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی طرف سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران میئر کے وکیل عادل عزیز قاضی اور کاشف ملک کے علاوہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت پیش ہوئے۔اس موقع پر وفاق کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مئیر اسلام آباد انصر عزیز کی معطلی کا وفاقی کابینہ کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں، مئیر معطلی نوٹیفکیشن واپس لے کر قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔ چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ اور سیکیورٹی ایکسچینج کیسز میں بھی نوٹیفکیشن واپس لیے ہیں۔ وفاق کے جواب پر عدالت نے مئیر اسلام آباد کی توہین عدالت درخواست نمٹا دی۔

نوٹیفکیشن واپس

مزید :

صفحہ اول -