سندھ حکومت کا سرکاری سکولوں میں آن لائن تعلیم شروع کرنے کا فیصلہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے سبب سرکاری سکولوں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ آن لائن پڑھ سکیں گے۔سیکریٹری تعلیم سندھ خالد حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہیں کہ کورونا وائرس کے باعث تعلیمی سلسلہ منقطع ہے۔ تاہم حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اب سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی آن لائن کلاسز شروع کی جائیں گی۔سیکریٹری تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اضلاع کے ڈائریکٹرز کو 17 جون تک اساتذہ اور طلبہ کا ڈیٹا جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔
آن لائن تعلیم