گلوکارہ صنم ماروی کوبچوں کی بازیابی کیلئے گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

گلوکارہ صنم ماروی کوبچوں کی بازیابی کیلئے گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے فوک گلوکارہ صنم ماروی کی درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں بچوں کی بازیابی کے لئے گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔صنم ماروی نے اپنے سابق شوہرسے تین بچوں کی بازیابی کے لئے لاہورہائی کورٹ میں حبس بے جا کی درخواست دائر کی تھی۔گزشتہ روز تینوں بچے عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے ماں کی بجائے باپ کے ساتھ ہی رہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔فاضل جج نے بچوں کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی جبکہ صنم ماروی کو بچوں کی بازیابی کے لئے گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

صنم ماروی

مزید :

صفحہ آخر -