منی لانڈرنگ کیس،حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 18جون تک توسیع

  منی لانڈرنگ کیس،حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 18جون تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازکے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ سکینڈل کیس میں نیب کو ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے مذکورہ بالاحکم کے ساتھ حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جون تک توسیع کردی،گزشتہ روزکورونا خدشات کے پیش نظر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،نیب پراسکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے،نیب نے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -