کورونا کے باعث لاہور ہائیکورٹ کا ایڈمن آفیسر جاں بحق

  کورونا کے باعث لاہور ہائیکورٹ کا ایڈمن آفیسر جاں بحق

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے کورونا کے شکار افسر اصغر شاہین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار(جوڈیشل)عمران صفدر کی حالت سنبھل گئی ہے اور وہ خطرے سے باہر بیان کئے جارہے ہیں،اصغر شاہین بجٹ برانچ میں ایڈمن افسر کے طور پر کام کررہے تھے،چند روز قبل ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں،ان کی عمر 50سال سے زائد تھی اور وہ جسمانی طور پر کمزور تھے جس کے باعث وہ جھک کر چلا کرتے تھے،گزشتہ روز وہ کورونا وائرس کے حملہ سے جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔کورونا کے شکارایڈیشنل رجسٹرارعمران صفدر اس وقت ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،ہائی کورٹ کے ترجمان کا کہناہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عمران صفدر کو وینٹی لیٹر پرشفٹ کرنے کی نوبت نہیں آئی،انہیں سانس لینے میں معمولی تکلیف کی وجہ سے آکسیجن لگائی گئی تھی،سانس بحال ہونے پر آکسیجن بھی اتار دی گئی ہے،عمران صفدر کی طبیعت بہتر ہے اوران کی حالت خطرے سے باہر ہے،لاہورہائی کورٹ میں 25سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،اصغر شاہین کورونا کے باعث وفات پانے والے لاہورہائی کورٹ کے پہلے افسر ہیں۔

اصغر شاہین

مزید :

صفحہ آخر -