صوبے میں وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں، اجمل وزیر

صوبے میں وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں، اجمل وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (آئی این پی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے صوبے میں وینٹی لیٹرز کی کوئی کمی نہیں جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہو گا وہاں ایکشن ہو گا،سماجی دوری پر عمل نہ ہوا تو مزید نقصانات ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا بریفنگ میں اجمل وزیر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی، ذخیرہ اندوزی کا قلع قمع کرنے کے لئے آرڈنینس کا قیام بھی عمل میں لیا گیا ہے جس میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے،صوبہ بھر میں کئی پٹرول پمپس سیل کئے گئے ہیں مزید کارروائی بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں انتظامیہ پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اور مقررہ ریٹ سے زیادہ پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن میں ہے۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ویژن ہے کہ کورونا سے لوگوں کو بچانا ہے معیشیت کو رواں دواں رکھنے کے لیئے کاروبار کی اجازت دی گئی ایس او پیز پر عمل درامد کے حوالے سے اضلاع کی انتظامیہ کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
اجمل وزیر

مزید :

صفحہ آخر -