اسلام آباد میں فٹنس سینٹرز، بیوٹی پارلرز اور حجام کی دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں فٹنس سینٹرز، بیوٹی پارلرز اور حجام کی دکانیں بند کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے شہر میں کورونا وائرس کے پھیلا کی وجہ سے فٹنس سینٹرز، بیوٹی پارلرز اور حجام کی دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو اسلام آباد میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ پیر سے جمعہ تمام مارکیٹس اور دکانیں صبح نو سے شام 6 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں روزانہ سیکنڑوں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ شہر میں وبا پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سخت ہدایات کیساتھ ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ضعلی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں تمام حجام کی دکانیں، بیوٹی پارلرز اور فٹنس سینٹرز کو بند کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کرتے ہوئے عائد پابندی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
دکانیں

مزید :

صفحہ آخر -