ہائی پاور پروموشن بورڈ کا اجلاس 25 سے زائد افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری

    ہائی پاور پروموشن بورڈ کا اجلاس 25 سے زائد افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہائی پاور پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 25 سے زائد افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق ترقی پانے والے افسران کا پوسٹنگ پلان بھی تیار کر لیا گیا۔ترقی پانے والے افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ہوں گے۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹو سروس کی 10 آسامیوں کیلئے کیس اور پولیس سروس کی 2 آسامیوں پر افسران کے کیسز کا جائزہ لیا گیا ۔فارن سروس، ایف بی آر اور دیگر سروسز افسران کے کیسز بھی زیرِ غور آئے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ 1,فارن سروس 4 آسامیوں پر ترقیاں زیرِ غور رہیں۔آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس 3، آئی آر ایس 1، ایم ایل سی 1 آسامی پر ترقیوں کیلئے غور ہوا۔پوسٹل گروپ کی ایک آسامی کیلئے بھی افسران کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔اہل افسران کی فہرستیں وزیر اعظم دفتر بھجوائی گئی تھیں۔گزشتہ روز ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے ممبران نے پریکٹس بورڈ بھی کیا۔اجلاس میں معاونین خصوصی شہزاد ارباب اور ڈاکٹر عشرت حسین کے علاوہ سیکرٹریز وزیراعظم، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن، کابینہ ڈویڑن نے بھی شرکت کی۔

منظوری

مزید :

صفحہ آخر -