سندھ، آزاد کشمیر کو وینٹی لیٹرز اور طبی سامان کی نئی کھیپ بھجوادی،این ڈی ایم اے

      سندھ، آزاد کشمیر کو وینٹی لیٹرز اور طبی سامان کی نئی کھیپ بھجوادی،این ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سندھ اور آزاد کشمیر کے ہسپتالوں کو وینٹی لیٹرز اور حفاظتی طبی سامان کی ساتویں کھیپ ارسال کر دی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے سندھ کو بھجوائے گئے حفاظتی سامان کی ساتویں کھیپ میں 26 آئی سی یو وینٹی لیٹرز، 26 بائی پیپ، 10ایکسرے مشینیں، 15 ہزار 848 حفاظتی سوٹ اور 36 ہزار 488 سرجیکل گاو?نز کے علاوہ ڈی۔95، کے این۔95 اور دیگر اقسام کے 8 لاکھ 64 ہزار ماسک شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر کو 10 بائی پیپ، 5 ایکسرے مشینیں، 86 ہزار 384 فیس ماسک، 1585 حفاظتی سوٹ اور 3ہزار 649 سرجیکل گاوآنز کے علاوہ سرجیکل دستانے اور کیپس بھی ارسال کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ ہسپتالوں کے لئے فیس شیلڈ اور آنکھوں کے لئے حفاظتی عینکیں بھی روانہ کر دی گئیں۔

اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز

مزید :

صفحہ آخر -