مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، محکمہ موسمیات

  مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں رواں سال مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبر کے درمیان مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے دوران سندھ اور کشمیر میں معمول سے 20 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی۔مون سون میں پاکستان کے مشرقی دریاؤں میں سیلاب کا امکان اور بارشوں سے پہاڑی نالوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے چاول کی فصل پر اچھے اور کپاس پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ مون سون میں ٹڈی دل کو افزائش کا سازگار ماحول ملے گا،آب پاشی اور پاور سیکٹر کیلئے وافر پانی دستیاب ہوگا۔

محکمہ موسمیات

مزید :

صفحہ آخر -