سینیٹ کے رواں سیشن کیلئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان

سینیٹ کے رواں سیشن کیلئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان

  

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ نے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کیا جو چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی عدم موجودگی کے دوران اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز میں سینیٹر مظفر حسین شاہ، سینیٹر قرۃ العین مری اور سینیٹر کہدہ بابر شامل ہیں۔

سینیٹ

مزید :

صفحہ آخر -