کورونا وبا، ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز دستیابی پرموبائل ایپلی کیشن متعارف

کورونا وبا، ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز دستیابی پرموبائل ایپلی کیشن متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وباء کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز دستیابی کے حوالے سے موبائل ایپ نگہبان لانچ کر دی۔ ایپ کو ملک بھر کے 1110 ہسپتالوں سے منسلک کیا گیا ہے۔ موبائل ایپ گوگل ڈرائیو کورونا صورتحال سے متعلق ویب سائٹ کے ڈیش بورڈ پر بھی دستیاب ہے۔ ایپ کی مدد سے ہیلتھ کیئر ورکرز، ایمرجنسی رسپانڈ اور کوئی شہری نزدیکی ہسپتال میں بیڈ اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کی آگاہی حاصل کرسکتا ہے۔ ایپ ایمرجنسی کی صورت میں زندگیاں بچانے میں انتہائی معاون ہوسکتی ہے۔ریسورس مینجمنٹ سسٹم کا بھی اجرا کر دیا گیا۔ ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے صوبے اپنے اپنے علاقوں میں ہسپتالوں کے اندر موجود سہولتوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ سسٹم کے ذریعے ہسپتالوں کی صلاحیت کو چیک کیا جاسکے گا، جن ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی ہوگی وہاں سہولتیں بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ایپلی کیشن

مزید :

صفحہ آخر -