شیخ الحدیث،ممتاز عالم دین مولانا محمد یونس بٹ فیصل آباد میں سپرد خاک

شیخ الحدیث،ممتاز عالم دین مولانا محمد یونس بٹ فیصل آباد میں سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) ملک کے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث وخطیب جامعہ سلفیہ فیصل آباد اور وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے کنٹرولر امتحانات مولانا محمدیونس بٹ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ حافظ مسعود عالم نے انتہائی رقت آمیز انداز میں پڑھائی۔ مرحوم نے اپنے پیچھے دو بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں،۔ نماز جنازہ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے نائب امیر مولانا محمدیوسف انور، پرنسپل جامعہ سلفیہ پروفیسر یٰسین ظفر، صدر جامعہ سلفیہ حاجی بشیر احمد، قاری صہیب میر محمدی، صوبائی امیر مولانا عبدالرشید حجازی، شیخ الحدیث عبدالعزیز علوی، قاری عبدالحفیظ، مولانا خالد سیف، مولانا عبدالحیٰ انصاری، مولانا عبدالرشید ضیاء، مولانا برق التوحیدی، حافظ شفیق کاشف، عبدالقیوم انور، حافظ خالد محمود اعظم آبادی، حافظ جہانگیر، مولانا امین الرحمن ساجد، سید محمد حنیف شاہ ترمذی، مولانا عبدالصمد معاذ،قاری نوید الحسن، پروفیسر نجیب اللہ طارق، مفتی عبدالرحمن عابد، پرمولانا محمد انس مدنی، مولانا عتیق اللہ سلفی، مولانا احمد حسن ساجد، قاری محمدایوب، حافظ محمد شریف، قاری محمد ارشد،مولانا اشرف جاوید،مولانا عبداللہ نثار، میاں ضیاء الرحمن سمیت ملک بھر سے جید علماء کرام شیوخ الحدیث، تاجران، صنعت کاروں، سیاسی رہنماؤں وطلباء سمیت تمام مکاتب فکر کے ہزاروں افرادنے شرکت کی۔دریں اثناء مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سنیٹیر پروفیسرساجد میر، ناظم اعلی حافظ عبدالکریم، رانا محمد شفیق پسروری، مولانا نعیم بٹ، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، حافظ بابر فاروق رحیمی ناظم لاہور، پروفیسر عبدالستارحامد، چوہدری شیر علی، رانا ثناء اللہ خاں ایم این اے، حاجی اکرم انصاری سابق ایم این اے،، مہر حامد رشید ایم پی اے، حاجی عبدالرزاق سابق ایم پی اے، شاھد رزاق سکا صدرانجمن تاجران، پروفیسر حماد لکھوی، مولانا بہادر علی سیف، مفتی عبدالحنان زاہد، چوہدری کاشف رندھاوا، ڈاکٹر زعیم الدین لکھوی، قاری بشیر احمد عزیزی، چوہدری عمر فاروق گجر ویگر مرکزی عہدیداران نے ان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی وتعلیمی وملی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے تعلیمی میدان میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے ساری عمر درس تدریس میں گزاری۔ ہزاروں شاگرد ملک وبیرون ملک میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بشری خطاؤں کو معاف کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔امین۔
سپرد خاک

مزید :

صفحہ آخر -