اے ڈی بی اور حکومت کے مابین ایمرجنسی امداد معاہدے پر دستخط

اے ڈی بی اور حکومت کے مابین ایمرجنسی امداد معاہدے پر دستخط

  

اسلام آباد(آئی این پی)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) اور حکومت پاکستان کے مابین ایمرجنسی امداد معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں، معاہدے کے تحت اے ڈی بی 300 ملین ڈالر لون ایگریمنٹ اور 5 ملین ڈالر گرانٹ کی صورت میں پاکستان کو دیگا۔جمعہ کوایشین ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے مابین ایمرجنسی امداد معاہدے پر دستخط کئے گئے، معاہدے کے تحت اے ڈی بی 300 ملین ڈالر لون ایگریمنٹ اور 5 ملین ڈالر گرانٹ کی صورت میں دیگا، تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، وفاقی وزیر خسرو بحتیار نے احساس پروگرام اور شعبہ صحت اور صفائی کیلئے فنڈنگ پر ایشین ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا، ایمرجنسی امداد انسداد کرونا اور احساس پروگرام کے زریعے نقد رقم کی منتقلی کے لئے استعمال ہو گی،کنٹری ہیڈ ایشین ترقیاتی بینک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کورونا صورتحال میں سماجی و اقتصادی شراکت دار جاری رکھیں گے۔

دستخط

مزید :

صفحہ آخر -