پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی، قمر زمان کائرہ

  پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی، قمر زمان کائرہ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی۔ اے پی سی میں صوبہ کی تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اے پی سی میں زیر بحث آنے والے نکات پر مشتمل ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اے پی سی میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور پنجاب حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔این ایف سی ایوارڈ،اٹھارہویں ترمیم، حکومتی عزائم اور انکے اثرات بھی زیر بحث آئیں گے۔ٹڈی دل کے حملے سے بگڑتی صورتحال اور حکومتی ناکامی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اے پی سی میں شریک جماعتوں کی خواہش پر مزید نکات بھی ایجنڈے میں شامل ہو سکیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -