خاتون رکن سندھ اسمبلی شاہانہ اشعر بھی کورونا وائرس کا شکار

خاتون رکن سندھ اسمبلی شاہانہ اشعر بھی کورونا وائرس کا شکار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی کی خاتون رکن شاہانہ اشعر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد وہ اجلاس سے چلی گئیں۔ صوبائی رکن اسمبلی شاہانہ اشعر کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) سے ہے۔ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص کا انکشاف اسمبلی اجلاس کے دوران ہوا۔سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی شبیر بجارانی نے انکشاف کیا کہ شاہانہ اشعر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ اس انکشاف کے بعد خاتون رکن اجلاس چھوڑ کر چلی گئیں۔

شاہانہ اشعر

مزید :

صفحہ آخر -