بینک ملازمین کے رینڈم کورونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت

    بینک ملازمین کے رینڈم کورونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت

  

اسلام آباد (این این آئی)بینک ملازمین میں کورونا کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر سٹیٹ بینک نے ملک بھر میں بینکوں کی برانچوں میں رینڈم کورونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی۔ ایک بیان میں بینکوں کے اعلیٰ حکام کو کورونا سے بچاؤ پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔نیشنل بینک اسلام آباد کی پانچ برانچوں کے ملازمین میں سے کچھ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے،نیشنل بینک ریجنل آفس، میلوڈی مین برانچ، آئی ٹین اور ایف سکس برانچوں کو بند کیا گیا،ایم سی بی بینک کی میلوڈی، بینک آف پنجاب اور دیگر بینکوں میں بھی کورونا کے مثبت کیسز آئے ہیں بڑھتے کرونا کیسز کی روشنی میں حفاظتی اقدمات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

سٹیٹ پینک

مزید :

صفحہ آخر -