بلیو ورلڈ سٹی پاکستان کے میگا پراجیکٹس میں سے ایک ہے،سرفراز گوندل

  بلیو ورلڈ سٹی پاکستان کے میگا پراجیکٹس میں سے ایک ہے،سرفراز گوندل

  

راو لپنڈی (خصوصی رپورٹ)بلیو ورلڈ سٹی پاکستان کے میگا پراجیکٹس میں سے ایک ہے جس کے تمام تر قانونی تقاضے مکمل کئے جا چکے ہیں اور حتمی این او سی کے حصول کی درخواست آر ڈی اے میں انڈر پراسس ہے عدالتی احکامات کی روشنی میں تعمیراتی کام کررہے ہیں الحمداللّٰہ بلیو ورلڈ سٹی زندگی کی تمام سہولیات سے مزین ایک ایسا میگا پراجیکٹ ہوگا جس میں رہائش پذیر افراد قابل فخر کہلائیں گے۔ انتظامیہ بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے سرفراز احمد گوندل (کنٹری سیلز ہیڈ) نے ہر قسم کی تشہیر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حتمی این او سی کے حصول کے بغیر ہم نے کوئی اشتہار بازی نہیں کی اور ناں ہی کریں گے ان کا کہنا تھا کہ حتمی این او سی ملتے ہی ملک کے تمام میڈیا پر بھرپور تشہیری مہم کا آغاز کیا جائے گا سرکاری اداروں کے حوالے سے افواہوں کو جنم دے کر ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا پورا اختیار رکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہماری کم لاگت پروڈکٹ عام پاکستانی کے لئے اپنے گھر کے خواب کو پورا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے یہی وجہ ہے ہمارے ھم عصر پریشانی کے عالم میں افواہیں پھیلانے کا کام کرتے ہیں انشااللہ عنقریب حتمی این او سی کی خوشخبری دیں گے

مزید :

صفحہ آخر -