اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہیں، رزاق داؤد

  اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہیں، رزاق داؤد

  

اسلام آباد(این این آئی)مشیر عبد الرزاق داؤد نے کہاہے کہ حکومت اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنی کیلئے پرعزم ہے۔جمعہ کو مشیرتجارت عبدالر زاق داؤد کی زیر صدارت پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹو کا اجلاس ہوا جس میں مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت،چیئرمین ایف بی آر و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹو کے تحت لیے جانیوالے اقدامات پر آگاہ کیا۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اجلاس مین پاکستان بزنس پورٹل پر ہونیولی ڈویلپمنٹ پر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، مشیر تجارت نے تاجر برادری کو اس منصوبے کے مطلوبہ اہداف کو پورا کرنے کے لئے بامعنی بات چیت کرنے اور اعتماد میں لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ مشیر تجارت نے غیر ضروری رجسٹریشن، لائسنس اور این او سی کو ہٹانے پر کے پی حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ دوسرے صوبوں کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنا چاہئے، مشیر تجارت نے ایف بی آر کو کاروبار کیلئے آسانیاں پیداکرنے کی منصوبہ سازی اور بندرگاہوں پر کسٹم کلیئرنس کے معاملات کو حل کرنے کا مشورہ دیا۔

رزاق داؤد

مزید :

صفحہ آخر -