پنجاب اسمبلی، گستاخانہ کتابوں کی اشاعت، فروخت کیخلاف قرار داد منظور، فوری ضبط کرنیکا حکم

  پنجاب اسمبلی، گستاخانہ کتابوں کی اشاعت، فروخت کیخلاف قرار داد منظور، فوری ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز شریف نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کی سوچ پر افسوس ہوتا ہے جو پنجاب اسمبلی کا اجلاس ورچوئل بلانے کا کہتے تھے سپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے طنز کرنے والوں کو اپنی سوچ کے زاویے بدلنا ہوں گے۔پنجاب اسمبلی اجلاس میں کراچی طیارہ حادثے اور کورونا وائرس سے ہلاک ہو نے والوں کے لیے تعزیتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 22 منٹ کی تاخیر سے سپیکر چوہدری پرویز االٰہی کی صدارت میں شروع ہوا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں ہی سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے باعث ندامت ہے کہ اس پاک سر زمین پرایسی کتب بالخصوص یہ تین کتابیں ''The First Muslim'' Aftre The ProphetاورShort History of Islamبھی موجود ہیں جن میں ہمارے آقا ؐکریم امت کی عظیم ماں، حضرت عائشہؓ، حضرت سید نا عثمان غنی ؓ اور حضرت علیٰؓ کے بارے میں جو گستاخانہ الفاظ استعمال کئے گئے ہیں وہ قابل مذمت ہیں۔قرارداد میں کہا گیا کہ متعلقہ محکمہ اس پر عمل درآمد کرکے مذکورہ کتابوں پر فوری طور پر پابندی لگائے مارکیٹ میں موجود سٹاک کو ضبط کرے اور رواں اجلاس میں ہی اس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔عالم اسلام کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے۔پاکستان کے بنانے کا نعرہ ہی لا الہ الا اللہ تھااس ملک میں کیسے یہ کتابیں شائع ہوئیں اور جس طریقے سے یہ فروخت ہورہی ہے، مارکیٹ میں کیسے آئیں۔اپوزیشن رکن اسمبلی نے کہا کہ اسوقت قادیانیوں کی جانب سے ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت پر حملے کیے جارہے ہیں۔اسوقت قادیانی حکومت میں اہم عہدوں پربیٹھے ہوئے ہیں،وہ ہمارے اوپر مسلط ہو گئے ہیں،ان پر پابندی لگائی جائے۔ رانا مشہود نے کہا کہ سپیکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آپ نے س معاملے کو اٹھایا۔حضور نبی اکرم اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے۔ بدقسمتی سے ملک میں بدیانتی کی پالیسی چل رہی ہے،سلیکٹڈ احتساب کیا جارہاجس کی مذمت کرتے ہیں۔شہباز شریف ملک میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کیلئے پاکستان آئے مگر حکومت انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے نیب کے چھاپے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کو ناجائز قید میں ڈالا ہوا ہے یہ حکومت کی بدیانتی کی واضع مثال ہے۔پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کے باعث ملک میں بحرانوں کا دور دورہ ہے کسان اسوقت شدید مشکلات کا شکار ہیں آج کاشتکاروں کا خون ہورہا ہے۔تحصیل دار اور پٹواریوں نے کسانوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چاردیواری کے تحفظ کو پامال کرتے ہوئے ان سے گندم چھین لی،اس پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔ پنجاب اسمبلی نے کورونا کے باعث انتقال کرجانے والے ارکان اسمبلی شاہین رضا، اورشوکت چیمہ اور کراچی طیارہ حادثے اور کورونا سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹر،خالد شیر دل کے لیے تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی اور دعا بھی کی گئی،قرارداد وزیر قانون راجہ بشارت نے پیش کی۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اجلاس پر طنز کر رہے ہیں انکو اپنی سوچ کے زاویے بدلنا ہوں گے۔کورونا وائر سے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے حکومتی اداروں کے مطابق اسوقت 7 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ایک ڈاکٹر کابیٹا کورونا وائرس سے جان بحق ہوگیایہ کوئی اشرافیہ کی بیماری نہیں مجبور دل سے بات کر رہا ہوں جو سخت ترین فیصلہ ہمیں پہلے کرنا چاہیے تھا وہ نہ ہوسکاجس کی وجہ سے یہ اب پھیل چکی ہے۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس مورخہ 8جون بروزپیر دوپہر تک ملتوی کردیا۔

پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -