ملک میں پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے ترجمان پٹرولیم ڈویژن

ملک میں پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے ترجمان پٹرولیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے۔ایک بیان میں ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہاکہ ملک میں پٹرول 272،500 میٹرک ٹن اور ہائی سپیڈ ڈیزل 376،000 میٹرک ٹن موجود ہے۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہاکہ موجودہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے ذخائر بالترتیب 12 اور 17 دنوں کے لیے کافی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کو پٹرول بحران کی زمہ دار آئل ڈیلرز اور کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پٹرولیم ڈویژن آئل ریفائنریز کو اپنی پیداوار بڑھانے کی ہدایت کر چکا ہے،پی ایس او کے ذریعے پٹرول فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے
پٹرولیم ڈویژن

مزید :

صفحہ آخر -