سعودی عرب کا کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر دینے کا اعلان
ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے منعقدہ ورچوئل کانفرنس سے خطاب کے بعد ٹویٹر پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا کہ مملکت کی طرف سے کورونا کی وباسے بچاؤ کی خاطرویکسین کی تیاری کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر مختص کرے گا۔ عالمی سطح پر اس وبا پرقابو پانے اور اس کی روک تھام کے 500 ملین ڈالر کی رقم مختص کی جائے گی۔سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی صحت کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور اس حوالے سے مملکت عالمی برادری کی ہرممکن مدد کریگی۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی زندگی اور صحت کا تحفظ ضروری ہے اور اس کے لیے قربانی، تعاون اور مدد کی ضرورت ہے۔ آنے والی انسانی نسلوں کی ترقی، خوش حالی اور بقا کے لیے صحت مند معاشروں کا ہونا ضروری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کرونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے پانچ ارب ڈالر کی خطیر رقم مختص کی تھی۔برطانیہ کی میزبانی میں ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں جمعرات کے روز کرونا وبا کی روک تھام اور اس کی ویکسین کی تیاری کے لیے اربوں ڈالر امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔
کورونا ویکسین