سینٹرل جیل کراچی میں کورونا وائرس پھیل گیا، قیدیوں کی حالت تشویشناک

  سینٹرل جیل کراچی میں کورونا وائرس پھیل گیا، قیدیوں کی حالت تشویشناک

  

کراچی (این این آئی)سینٹرل جیل کراچی میں کورونا وائرس پھیل گیا، کورونا وائرس کا شکار جن قیدیوں کی حالت تشویشناک ہے انہیں جیل رہا کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات نے کورونا وائرس سے شدید متاثرہ قیدیوں کو رہا کرنے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا۔کورونا وائرس متاثر عمر رسیدہ قیدیوں کو جیل سے رہا کرنے کے لیے سفارش کی گئی ہے جن قیدیوں کو رہا کرنے کی سفارش کی ان میں دو سزایافتہ اور ایک انڈر ٹرائل قیدی شامل ہے،خط کے مطابق 25 سالہ ملزم علی نواز کو عمر قید سزا ہوئی تھی، 60 سالہ دوسرے ملزم ہارون کو 14 سال جیل میں گزار چکا ہے73 سالہ ملزم ہارون کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت نمبر دو میں زیر سماعت ہے، جبکہ ایک 87 سالہ قیدی بہاول خان کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرچکا ہے، خط کی کاپی رجسٹرار سپریم کورٹ،سندھ ہائی کورٹ، احتساب عدالت کو موصول ہوگئی

سینٹرل جیل کراچی

مزید :

صفحہ آخر -