سٹاک مارکیٹ میں تیزی ڈالر 30پیسے اور سونا فی تولہ 100روپے سستا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ڈالر 30پیسے اور سونا فی تولہ 100روپے سستا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد گزشتہ روزکے ایس ای100انڈیکس231.03پوائنٹس کے اضافے سے34350.42پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا،جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 38 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ روپے بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا تاہم بعد ازاں مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر 231.03پوائنٹس کے اضافے سے34350.42پوائنٹس ہو گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر319کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جس میں سے 191کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ103میں کمی اور 25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دوسری جانبمقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 30پیسے کی مزید کمی سے 163.50روپے کی سطح پر آگئی، برطانوی پاونڈ کی قدر میں 1روپے، یورو کی قدر میں 50پیسے،سعودی ریال ویوے ای درہم کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خر ید30پیسے کی کمی سے163.50روپے سے گھٹ کر163.20روپے اور قیمت فروخت25پیسے کی کمی سے163.75روپے سے گھٹ کر163.50روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے163.30روپے سے گھٹ کر163روپے اور قیمت فروخت 163.80 روپے سے گھٹ کر163.50روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں گزشتہ روزانٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1ڈالرکی کمی سے1706ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کی کمی سے 97ہزار600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت86روپے کی کمی سے83ہزا ر676روپے ہو گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -