پیپلز پارٹی کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف مطالبات معاہدہ شرائط پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ آئی ایف ایف پاکستانی آئی ایم ایف ملازمین کو تعمیلی احکامات دے رہا ہے،ملک عملی طور پر آئی ایم ایف کا زیلی دفتر بنا دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی قومی و ملکی مفاد کے خلاف کسی بھی نئے حکمنانے کو تسلیم نہیں کریگی۔ انہوں نے کہاکہ معاشی عدم استحکام کے ذمہ دار نالائق نااہل ناسمجھ حکمران ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم کے نجات دہندہ بننے کے جھوٹے دعویدار درحقیقت آئی ایم ایف کے کارندے ہیں،ملکی خزانے کی کنجیاں اور معیشت پہلے ہی آئی ایم ایف کے حوالے اور گروی ہیں۔

نیئر حسین بخاری

مزید :

صفحہ آخر -