سندھ حکومت کے اقدامات سے تاجر، اساتذہ اور ڈاکٹرز مطمئن نہیں، خواجہ اظہار الحسن

    سندھ حکومت کے اقدامات سے تاجر، اساتذہ اور ڈاکٹرز مطمئن نہیں، خواجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ بدین میں مرنے والوں کے ورثا کو کورونا مریض قرار دینے کے عوض پیسے دیے جارہے ہیں،مجھے یہ بات ایک فلاحی ادارے نے بھی بتائی،سندھ حکومت اس معاملے کی فوری تحقیقات کرے اور اگر کوئی ملوث ہے تو اْس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے، کراچی میں 2کمروں میں 6 افراد رہتے ہیں تو کس طرح لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے، وفا ق اورسندھ کی لڑائی میں صوبے کا نقصان ہوا ہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بدین میں کچھ مقامات پر مرنے والوں کے ورثا کو کہا جارہاہے کہ پیسے لے کر اپنے پیارے کو کورونا میں ڈلوا دو۔ یہ صوبے کیخلاف سازش بھی ہوسکتی ہے،ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے کاروباری افراد سے رابطہ کر کے ہر ماہ رقم دینے کا مطالبہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ رقم کی ادائیگی کے بعد کاروبار کھول دیا جائے گا، سندھ حکومت کے اقدامات سے تاجر، اساتذہ اور ڈاکٹرز مطمئن نہیں ہیں۔
خواجہ اظہار الحسن

مزید :

صفحہ آخر -