ڈاکٹر خالد مقبول کا جسٹس مشیر عالم سے اظہار تعزیت

ڈاکٹر خالد مقبول کا جسٹس مشیر عالم سے اظہار تعزیت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مشیر عالم کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں جسٹس مشیرعالم سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلی مقام اور تمام سوگواروں کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -