فیصل آباد، دہشت علامت ڈاکو رضوان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  فیصل آباد، دہشت علامت ڈاکو رضوان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر) فیصل آباد پولیس کیلئے دہشت کی علامت قاتل ڈاکو رضوان لونگ گواچا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیاجبکہ ایک اور پولیس مقابلہ کے بعد 3ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ ٹھیکریوالا پولیس ایک قتل کیس میں گرفتار ملزم لونگ گواچا کو برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ مْلاں پور روڈ پر کار اور دوموٹرسائیکلوں پر سوار ملزم زیر حراست ملزم رضوان کو پولیس سے چھڑوا کر فرارہوگئے جس پر ایس ایچ اونے پولیس نفری کے ہمراہ تعاقب شروع کردیا۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں رضوان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارا گیااور حملہ آور ساتھی ڈجکوٹ سے چھینی گئی کار اور کلاشنکوف پھینک کر فرارہوگئے۔پولیس نے فرار ہونے والے ملزموں کی تلاشی کے لئے ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کردئیے جبکہ ملزم رضوان لونگ گواچا مختلف تھانوں کی پولیس کو ڈکیتی اور قتل کے 34 مقدمات میں 15سال سے مطلوب تھا۔علاوہ ازیں تھا نہ سٹی کے نواحی چک 424گ ب میں شہری سے ڈکیتی کر کے فرار ہونیوالے3 ڈاکوؤں کو پولیس مقابلہ کے بعدزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا اور ملزمان سے چھینی گئی نقدی موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیاملزمان نے کچھ عرصہ قبل پولیس کانسٹیبل اشرف کو بھی واردات کے دوران زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ڈاکو ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -