شیری رحمن نے عمران خان کے خطاب کو قوم سے مذاق قرار دے دیا

      شیری رحمن نے عمران خان کے خطاب کو قوم سے مذاق قرار دے دیا

  

(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے خطاب کو قوم سے مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن کے خاتمے سے کرونا وائرس کے پھیلا کا عمران خان کو علم تھا تو انہوں نے لاک ڈاؤن کو ختم کیوں کیا؟شیری رحمن نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت کرونا وائرس کا پھیلا روک کر انسانی زندگیاں نہیں بچاسکتی تو حکومت کا کام کیا ہے؟ عمران خان اس نازک وقت میں عوام کی زندگیاں بچانے کے بجائے شرم ناک حد تک ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ایک جانب عمران خان ہلاکتوں کی تفصیلات بتارہے ہیں اور دوسری جانب اللہ کا شکر ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کنفیوژن پھیلا کر غریب آدمی کو کرونا وائرس کا آسان شکار بنارہے ہیں۔عمران خان وضاحت کریں کہ کیا ٹائیگر فورس ملک میں لا انفورسمنٹ کے اداروں کا متبادل ہے۔خود ایس او پیز کی دھجیاں اڑا کر عمران خان کس منہ سے عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی تلقین کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -